بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب بادل چھائے رہے تاہم بدھ کی صبح مطلع صاف رہا اور درجہ حرارت بھی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 09 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں بدھ کے روز مطلع ابر آلود رہنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مانسہرہ اور بٹگرام میں سب سے زیادہ سردی پڑ سکتی ہے جہاں درجہ  حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سندھ بدھ میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جمعرات کو مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں