بیانات کے بعد نواز شریف کا بچنا مشکل ہے، اعتزاز احسن

فوٹو: فائل


لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے جب کہ نواز شریف کے بیانات کے بعد اب اُن کا بچنا مشکل ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سو روزہ پلان صرف شور شرابا ہی تھا تبدیلی لانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایسے منصوبے وہاں بنائے جاتے ہیں جہاں صدارتی صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اُن کا مشیر الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے۔ نواز شریف نے اپنی ایک تقریر کے دوران اپنے ذرائع آمدن بتائے تھے اور اب اُن کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی کے جیل جانے سے خوش نہیں ہوں لیکن شریف برادران خود اپنے بیانات کی وجہ سے ہی پھنس رہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کرتار پور کا بارڈر کھلنے پر پاکستان اور بھارتی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔


متعلقہ خبریں