امریکی اداکار رنگ آف پاکستان 2018 کے میزبان ہوں گے


کراچی: رواں برس امریکہ کے مزاحیہ اداکار جانی لکوسٹو پاکستان میں رنگ آف پاکستان 2018 کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔

اس برس کی بین الاقوامی ریسلینگ کی تقریب میں جانی لکاسٹو میزبان اور مبصر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور اس وقت وہ کراچی میں تقریب کی تیاریاں کررہے ہیں۔

جانی لکوسٹو بنیادی طور پر مزاحیہ اداکار ہیں تاہم وہ اپنی  ان مزاحیہ فلموں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں جن کا موضوع ریسلینگ رہا ہو۔

جانی لکوسٹو کا کہنا تھا کے آئندہ ہفتے 20 بین الاقوامی ریسلرز مخلتف شہروں میں رنگ آف پاکستان 2018 کے میچز میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الا قوامی ریسلز میں کئی پیشہ ور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس تقریب کا عالمی تجربہ حاصل کرنے کے لیے لاس اینجلس سے کراچی آئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی رنگ آف پاکستان 2018 کی جانب سے بین الاقوامی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ اس سال پھر دسمبر میں ان میچز کا سلسلہ شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں