انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی

Dollar price

کراچی : انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں  ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلہ میں 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکحھا جا رہا ہے  اور مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے کمی کے ساتھ 132.40 روپے کا ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ڈیلر کے مطابق ڈالر گز شتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن 132.54 روپے کا ٹریڈ ہوا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آئوٹ پیکج کے اعلان کے بعد سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ادا ئیگیوں کے توازن کے ممکنہ بحران کے خدشہ پر پاکستانی کرنسی کےقدر میں بہت زیادہ کمی ہوئی تھی۔

بیل آئوٹ پیکج کے اعلان کے بعد 24 اکتوبر کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں