اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں آ رہی ہیں۔ وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔
اسد عمر نے عوام کو مہنگائی کے خلاف رات 9 بجے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اس امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں. ابھی مزید قیمتوں میں اضافے کی خبر آ رہی ہے. وقت ہے کے نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے. آج رات 9 بجے.#مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/wUUEmJFdDJ
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 19, 2022
اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ جو پہلے کہتے تھے کہ ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں، انہوں نے اب مان لیا کے یہ تحریک کرپشن کیس ختم کروانے کے لیے لائی گئی۔
