سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: ملزموں کا بے گناہی کا دعوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج بیرون ملک پاکستانیوں کے بنک اکائونٹس کیس اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گی۔ عدالت بیرون ملک پاکستانیوں کے بنک اکائونٹس کیس کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں 20 پاکستانیوں کو پیش ہونے کے لئے نوٹسز جاری کر چکی ہے۔

بنی گالا تجاوزات کیس اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ مذکورہ بینچ جوڈیشل سروسز رولز 2011 میں ترمیم کیس اور آرٹیکل 184/3 کی اہمیت سے متعلق درخواست کی سماعت بھی کرے گی۔

عدالت عظمی پی سی ایس افسران کیس اور سی ایس ایس کے امتحان میں کوٹا سسٹم سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی کرے گی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی آج ہوگا۔


متعلقہ خبریں