کابل میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر دھماکہ، 2 ہلاک


کابل: افغان دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکواٹر کے نزدیک خودکش دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ نائن میں واقع آزاد الیکشن کیمسن کے دفاتر کے باہر ہوا۔ واقعہ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین ہلاک اور الیکشن کمیشن کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکہ کے وقت ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری تھا۔

کابل کے پولیس چیف کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کش بمبار پیدل چل کر کمیشن کے گیٹ کے قریب گیا اور اپنے آپ کودھماکے سے اڑایا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں کمیشن کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ طالبان سمیت کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں افغان سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیے۔ افغان میڈیا کے مطابق کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


متعلقہ خبریں