عمران خان 50 بااثر ترین مسلمان قائدین میں شامل

عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

اسلام آباد: سال 2019 کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام مسلم دنیا کے 50 بااثر ترین قائدین میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اردن کی رائل اسلامک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام 50 میں سے 29ویں نمبر پرہیں جبکہ اسی ادارے کی بااثر مسلم سیاسی قائدین کی فہرست میں 15ویں نمبر پر ہے۔

رائل اسلامک اسٹڈیز سینٹر کی اس فہرست میں عمران خان کے علاوہ تین اور پاکستانی مذہبی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں جن میں مولوی تقی عثمانی، حاجی عبدالوہاب اور مولانا طارق جمیل شامل ہیں۔

فہرست میں مولوی تقی عثمانی  چھٹے، حاجی عبدالوہاب  19 ویں اور مولانا طارق جمیل  40 ویں نمبر پر ہیں جبکہ  ترک صدر رجب طیب اردوان کا نام سرفہرست ہے۔

اسی طرح فہرست میں دوسرا نمبر سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا ہے جبکہ تیسرا نمبر اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین دوم کا ہے۔


متعلقہ خبریں