بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر سوار خاتون کی پولیس سے بد تمیزی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ گاڑی روکنے پر خاتون نے پولیس اہلکاروں پرچڑھائی کر دی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زبردستی گاڑی بھگانے میں کامیاب ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون امریکی سفارتخانے جانا چاہتی تھی، گاڑی کی رجسٹریشن نمبرپلیٹ نہ ہونے کے باعث پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو خاتون نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور گاڑی بیرئیرسے ٹکرانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق چوکی پرموجود اہلکاروں نے لیڈی پولیس بلائی مگر اس دوران خاتون بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ خاتون کی شناخت ڈاکٹر شہلا کے نام سے ہوئی ہے اور وہ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں۔

خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) طاہر فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں