سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، 6 طالبات جاں بحق

بس اور کیری ڈبے میں تصادم, 6 طالبات جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

سرگودھا: تیز رفتار مسافر بس اور کیری گاڑی میں خوفناک تصادم سے چھ طالبات اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتار مسافر بس کیری ڈبے پر چڑھ گئی جس سے چار طالبات زخمی بھی ہوئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا جب کہ زخمی طالبات کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔

حادثے کے بعد جاں بحق طالبات کے لواحقین اور مشتعل طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور حادثے کی وجہ بننے والی بس کے شیشے توڑ کر آگ لگا دی۔

لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد جائے حادثے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے جاں بحق طالبات کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔


متعلقہ خبریں