نیویارک: گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 20 افراد ہلاک


نیویارک: امریکی شہرسکوہری میں تیز رفتارلیموزین کار کی ایک اور گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی نے تفصیل بتانے والی کی معلومات کو ظاہر نہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 18 لیموزین کار میں سوار تھے جب کہ دو راہگیر بھی حدثے کی زد میں آگئے۔

خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گاڑیوں کے درمیان ہونے والے حادثے کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واقعہ نیو یارک شہر سے تقریباً 170 میل شمال میں واقعہ شہر سکوبری میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 پر پیش آیا۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بہت جلد انتظامیہ اس واقعہ کی بارے میں میڈیا کو باضابطہ آگاہ کریں گے۔

واقعہ کے بارے میں ابتدائی اظلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار لیموزین بے قابو ہو کر ایک مشہور دکان کے باہر کھڑے افراد پر چڑھ گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں