شہید بھٹو ریفرنس کھولنے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

فائل: فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو ریفرنس دوبارہ کھولنے کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹیشن پر آج دستخط کردیے ہیں جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف پر الزامات تھے تو گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے کیے جاتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھ کر حکومت احتساب سے بھاگنا چاہتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے معاملے پر قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر ہمارا اتفاق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ریکوزیشن پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوئی تو وہ کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں