اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 15 سالہ فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جارحیت، 3 فلسطینی شہید

غزہ : فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا جبکہ حماس کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے دھماکے سے تین فلسطینی زخمی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو شمالی غزہ کےسرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 15سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت احمد سمیر ابو کے نام سے ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ نوجوان کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ 15 فلسطینی اسرائیلی فوج کی جانب سے فائر کیے جانے والے آنسو گیس کے شیل اور فائرنگ سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےدعوی کیا ہے کہ انہوں نے غزہ سے اسرائیل میں داخل ہونے والے دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے چاقو بھی برآمد ہوا تاہم فلسطینی حکام نے اس دعوی کو مسترد کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ  گزشتہ روز بھی اسرائیلی فائرنگ سے 78 سالہ فلسطینی شخص شہید ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں