پاکستان اور بنگلہ دیش وومن کرکٹ ٹیم آج مد مقابل


لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان چار ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج بنگلہ دیش کے شہر کھولنا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان چار ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 چار اکتوبر، تیسرا پانچ اور چوتھا ٹی 20 چھ اکتوبر کھیلا جائے گا جب کہ ون ڈے میچ آٹھ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز بنگلہ دیش کے شہر کھولنا میں کھیلے جائیں گے

پاکستان کی جانب سے جویریہ خان ٹیم کی نمائندگی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بی بی ناہیدا، عائشہ ظفر، مبینہ علی صدیقی، سدرا امین، اومائمہ سہیل، ندا رشید، سدار نواز، ثنا میر، نشرا سندھو، انم امین، نتالیہ پرویز، عالیہ ریاض، دینا بیگ اور ایمن انوار شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اسکواڈ میں ون ڈے کی نمائندگی رومانا احمد اور ٹی 20 کی سلمیٰ خاتون کریں گی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نگار سلطانہ، فرگانہ حق، خدیجہ الکبریٰ، فہیمہ خاتون، عائشہ رحمان، شمیشمہ سلطانہ، جہاں آرا عالم، ناہیدا اختر، پانا گھوش، ریتو مونی، سنجیدا اسلام،  شرمین سلطانہ، ثریہ اجمین، شرمین اخترسپوتہ، لتا مندول اور مرشیدہ خاتون شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں