دہشت گردی کا ناسور واپس نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف


پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام اور بے گھر افراد کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاری منصوبوں اور بے گھر افراد کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی تاکہ دیرپا امن کی منزل حاصل کی جا سکے۔

اپنے دورے میں انہوں نے افسروں اور فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے عزم، حوصلے اور قربانی کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں دہشت گردی کے ناسور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اب وزیرستان اور دوسرے اضلاع کی ترقی اور آگے بڑھنے کی باری ہے۔


متعلقہ خبریں