لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ 

ہم نیوز کے مطابق خیبر کے علاقے لنڈی کوتل مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرا جس سے چار خواتین مٹلی تلے دب گئیں۔ تودے کا شکار ہونے والی خواتین کا تعلق ایک گھرانے سے ہے جس میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ 

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے تلے دبنے والی چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں۔

مقامی افراد کے مطابق خواتین اپنے مکانات کی مرمت کے لیے تودہ کی کھدائی کر کے مٹی حاصل کر رہی تھیں کہ اچانک ہی تودہ اُن کے اوپر آ گرا۔

لنڈی کوتل اور اطراف میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو حادثے کی وجہ بنا۔


متعلقہ خبریں