حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا


راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ  نون کے رہنما اور سابق رکن  قومی اسمبلی حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کے حکم پر اٹک منتقل کیا گیا ہے۔

تصویر لیک ایشو پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کی مقرر کردہ انکوئری کمیٹی نے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے منتقلی کی سفارش کی تھی۔

اڈیالہ جیل سے نواز شریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی اور دیگر نون لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کے ساتھ جیل کے اندر کی تصاویر لیک ہوئی تھی۔ جس پر پنجاب حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

کمیٹی آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔ 

حکومت پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی کو تین اہم نکات پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کمیٹی  نے جائزہ لینا تھا کہ کس نے اجازت دی کہ جیلر کے کمرے میں تصاویر بنائی جائیں؟ جیل کے اندر منشیات کیس کے سزا یافتہ حنیف عباسی کی تصاویر بنانے کا کس نے حکم دیا اور حنیف عباسی کو کس نے ایڈمن بلاک میں آنے کی اجازت دی؟


متعلقہ خبریں