ہائی کورٹ کا فیصلہ شریف فیملی کیلئے ریلیف ہے، بلاول

ہائی کورٹ کا فیصلہ شریف فیملی کیلئے ریلیف ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے شریف خاندان مشکل وقت سے گزر رہا تھا، ضمانت پر رہائی کے فیصلے سے شریف فیملی کو ریلیف ملا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ عدالتیں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی لازمی جزو ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی اور شہید محترمہ بےنظیر نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی لڑائی لڑی اور ہماری جماعت اس جدوجہد کا ہراول دستہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جدوجہد کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلوں کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ ہماری پارٹی نے فیصلے خلاف آنے کے باوجود کبھی عدالتوں کو بے توقیر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیلوں کے مراحل ابھی باقی ہیں اس لیے ہم قانونی پہلوؤں پر کوئی رائے نہیں دے سکتے۔


متعلقہ خبریں