شہباز حکومت کے منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ

ننکانہ میں تین ن لگتے ہیں اس لئے ن لیگ کو تین گنا زیادہ ووٹ ملیں گے، شہباز شریف | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق صوبائی حکومت کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلی نے بلدیاتی اداروں کے نئے منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا پر  بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، اس کی بہتری کے لیے ہدایات دی جا چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بھی ہر ڈویژن تک پھیلائیں گے اور ای خدمت سینٹرز کو بھی بتدریج ہر ضلع اور پھر تحصیل کی سطح پر لے کرجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ مکمل ہو چکی ہے اور وزراء کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جو اب اپنا کام کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں