خاران کے بازار میں دھماکہ، 5 زخمی

خاران کے بازار میں دھماکہ، 8 زخمی

خاران: خاران کے بازار میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نیشنل بینک کے قریب ہوا، دھماکے کے وقت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گئی، علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاران میں بازار جلد بند ہوجانے کے سبب ہوٹل پر رش بہت کم تھا جس کے سبب نقصان کم ہوا۔


متعلقہ خبریں