وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات:تبادلوں پر تحفظات کا اظہار

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں گندم کے بحران پر قابو پالنے کا دعویٰ

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر تبادلہ کردیتی ہے۔ انہوں نے اس طرح کیے جانے والے تبادلوں پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ  نے تجویز پیش کی کہ سینیئر افسران کی تعیناتی کاعمل اعتماد میں لے کرکیا جانا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے سندھ  کو ملنے والے مالیاتی  فنڈزمیں کٹوتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سندھ کو اُس کا جائز حصہ نہیں ملا تو صوبے کا احساس محرومی  مزید بڑھے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ  کو مالیاتی ایوارڈ کا جائزحصہ مل جائے توشہرقائد میں وفاق کی مدد کے بغیر ترقیاتی کام شروع کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے لیے مالی مددفراہم کرے کیوں کہ کراچی میں پانی کی کمی کا واحد حل ڈی سیلینیشن پلانٹ ہے۔


متعلقہ خبریں