سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے, تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے کلگام میں تین کشمیری شہید کر دیے ۔
قابض افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کلگام کے علاقے میں نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جب کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کی وجہ سے بارہ مولا اور قاضی گنڈ کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔
جمعہ کو سرینگر، سوپور اور کوکارنگ کے مقبوضہ علاقے میں قابض افواج کی جانب سے پڑے پیمانے میں گرفتاریوں، قتل اور نام نہاد الیکشن کے انعقاد کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔
سرینگر کے علاقے حیدر پورہ اور نواہاتا میں بڑی تعداد میں لوگوں اور حریت لیڈران نے مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔