وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اس اہم اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی وی کے چیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے چیف جسٹس کی طرف سے ڈیمز فنڈ کی تعریف کی۔ اجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں کے اضافے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ میٹرو بس منصوبے پر دی جانے والی سبسڈی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی اخراجات میں مزید کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس 28 اگست کو اسلام آباد کے وزیراعظم آفس میں منعقد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں