برمنگھم: عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سُپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں شکست دے دی، 12 راؤنڈز پر مشتمل گیم میں عامر خان اپنے مخالف پر حاوی رہے۔
میچ کے آغاز میں ورگاس کے ایک مکے سے ایک بار عامر خان گرے مگر سنبھلنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد میچ کے اختتام تک عامر خان کا پلڑا بھاری رہا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے ورگاس کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور کہا مجھے فائٹ میں مزا آیا۔ میچ سے قبل سیموئیل ورگاس نے عامر خان کو اولڈ باکسر بھی کہا تھا۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی سپر فائٹ کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاکستان میں باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ ملے گا۔