پنجاب حکومت کا سپاہی مقبول حسین کو خراج عقیدت

پنجاب کابینہ کا بلدیاتی نظام ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن نے اعلان کیا ہے کہ پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی زندگی پر ڈرامہ پیش کیا جائے گا جس کے لیے الحمرا انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق آئندہ چند روز میں ڈرامہ الحمرا میں دکھایا جائے گا جہاں ہر خاص وعام کو مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔

بھارت میں 40 سال جنگی قیدی کی زندگی گزار کر 2005 میں پاکستان واپس آنے والے پاکستانی فوجی مقبول حسین 28 اگست 2018 کو اٹک کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مقبول حسین کو 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے گرفتار کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف جیلوں میں زندگی کے 40 سال گزارے۔ بھارت نے پاکستانی سپاہی کو 17 ستمبر 2005 میں رہا کیا تھا۔

سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ 29 اگست 2018 کو چکلالہ میں ادا کہ گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت بڑی تعداد میں فوجی افسران، سپاہیوں اور لوگوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں