انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: انٹربینک فارن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر میں ایک روز کے استحکام کے بعد آج اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسوں کےاضافے سے124 روپے 24 پیسوں کی سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 20 پیسوں کی کمی ہوئی جہاں ڈالر 124 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

فارن کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری خریداری سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو ئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جاتی رہی جس کا سلسلہ عید کی تعطیلات تک جاری رہا۔

گزشتہ برس دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 75 پیسے تک پہینچ گیا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی سابقہ سطح سے خاصی بلند ہے۔


متعلقہ خبریں