انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک فارن  کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں ڈالر تین پیسے کمی کے ساتھ 124 روپے 22 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ مہینے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو ئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ دسمبر کے بعد سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 75۔128 روپے تک پہینچ گیا تھا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی سابقہ سطح سے خاصی بلند ہے۔


متعلقہ خبریں