اسلام آباد: ستارے، برج یا زوڈيک سائن کے متعلق بہت سوں کا ماننا ہے کہ یہ انسانی شخصيت کا پتا ديتے ہيں۔ پاکستان میں گیارہویں عام انتخابات کے نتیجے میں جو اسمبلی وجود میں آئی اس کے 42 اراکين کا تعلق برج جدی يا کيپری کورن سے ہے۔
برج جدی
22 دسمبر سے 19 جنوری کے درميان پيدا ہونے والے يہ افراد بڑے عمليت پسند ہوتے ہيں۔ سابق وزيراعظم نواز شريف کے علاوه پرويز خٹک اور رانا ثناء اللہ کا تعلق بھی برج جدی سے ہے۔
برج سرطان یا کینسر
21 جون سے 22 جولائی کے درميان پيدا ہونے والے برج سرطان يا کينسر سے تعلق رکھتے ہيں۔ يہ لوگ بڑے دور انديش، محنتی، پر عزم اور دوسروں کی خاطر قربانی دینے کے ليے تيار رہنے والے ہوتے ہيں۔
موجوده وفاقی وزرا ميں فروغ نسيم، شاه محمود قريشی اور خسرو بختيار کا تعلق برج سرطان سے ہے۔
برج حوت
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تعلق برج حوت يا پائسز سے ہے ۔ يہ لوگ ہميشہ نمبر ون رہنے کی کوشش کرتے ہيں، کبھی ہار نہيں مانتے اور کسی کے سہارے يا مشورے کے محتاج نہيں ہوتے۔
مراد سعيد، خواجہ آصف، احسن اقبال اور خرم دستگير بھی برج حوت سے تعلق رکھتے ہيں۔
برج سنبلہ يا ورگو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تعلق برج سنبلہ يا ورگو سے ہے۔ مسائل کا بہترين حل نکالنا ، اور انسانيت کی خدمت کا جذبہ ان ميں کافی حد تک پایا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی برج سنبلہ سے تعلق رکھتے ہيں۔
برج ميزان يا لبرا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا تعلق برج ميزان سے ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شريف کا برج بھی میزان ہے۔ يہ لوگ بڑے مضبوط اعصاب کے مالک، ذمے دار اور دل کے بجائے اپنے دماغ کی سننے والے ہوتے ہيں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اياز صادق، اختر مينگل، شاه زين بگٹی اور شازيہ مری بهی برج ميزان سے تعلق رکھتے ہيں۔
برج جوزا يا جيمینی
حکمراں جماعت کے نامزد صدر مملکت عارف علوی کا تعلق برج جوزا يا جيمینی سے ہے۔ يہ لوگ اپنے موقف پر ڈٹ جانے والے، تيز قوت مشاہده اور مسحور کن شخصيت کے مالک ہوتے ہيں۔
