سپریم کورٹ: نوجوان کی خودکشی کی کوشش

فوٹو: فائل


لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے نوجوان نے خو دکشی کی کو شش کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلال نامی نوجوان وکیل کے لباس میں ملبوس ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ اس نے پبلک سروس کمیشن کے تحت پراسیکیوٹر جنرل کی اسامی کے لیے درخواست دی تھی۔

بلال کے مطابق 146 امیدواروں میں سے123 کو تعینات کیا گیا اور میرٹ پرہونے کے باوجود اسے نظر انداز کیا گیا۔

وکیل کے لباس میں ملبوس نوجوان خود کو ڈگریوں کے ساتھ جلانا چاہتا ہے کیونکہ وہ دلبرداشتہ ہے۔


متعلقہ خبریں