دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا، جنرل باجوہ

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کرلڑنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ نے یہ بات دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے لیکن متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز میں شکست دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے دہشت گردی کا شکار افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاردی سے لڑ کر دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اورسلامتی کے قیام کے لیے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر قسم اور شکل کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ  پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشتگردی کے چیلنج سے نبردآزما ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ  نے اس یقین کا بھی اظہارکیا کہ قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔


متعلقہ خبریں