بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید



راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ہو گیا ہے جس کی شناخت 65 سالہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ شہری ذوالفقار شہید ہوئے ہیں، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

پاکستانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں