سندھ میں خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے، بلاول بھٹو

مراد علی شاہ سندھ میں خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے، بلاول بھٹو|humnews.pk

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  مراد علی شاہ  کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے  پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صوبے کے عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورِحکومت کی طرح اس بار بھی سندھ  خدمت اور ترقی میں سب سے آگے ہوگا اورپیپلز پارٹی شہری و دیہاتی علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی عمل کو تیز کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوامی حکومت کا وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی کے ارکان اسمبلی شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ نبھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نظریہ و خدمت پیپلزپارٹی کی اساس اور قربانیاں ہماری پہچان ہیں، سندھ کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں اگر کسی نے دی ہیں تو وہ پییلز پارٹی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری 5 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیں ایک بار پھر موقع  دیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی قوم کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے ناصرف کام کرے گی بلکہ عوامی امنگوں پر بھی پورا اترنے کی کوشش کی کرے گی۔


متعلقہ خبریں