پاناما جے آئی ٹی عدلیہ کے حکم پر تشکیل دی گئی، چوہدری نثار


اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) عدلیہ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر ہی تشکیل دی گئی تھی۔

جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت بھی عدلیہ کے فیصلے کا حصہ تھی، میرا یا وزارت داخلہ کا جے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی میرا یا وزارت داخلہ  کا فوجی افسران کی شمولیت سے متعلق کوئی عمل دخل تھا۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے از خود وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )، سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے 3،3  نام مانگے تھے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حساس اداروں سے بھی رجسٹرار سپریم کورٹ نے خود رابطہ کیا تھا اور تمام عمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں