اسلام آباد میں بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اسلام آباد میں بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق 13 اور 14 اگست کے دن ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر متعدد موٹرسائیکل سوار بغیر سائلنسر موٹرسائیل چلا کر دیگر افراد کے لیے زحمت کی وجہ بنتے ہیں۔ معاملہ کے سدباب کے لیے یہ پابندی عائد کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد ضلع کی حدود میں بغیر سائنلسر موٹرسائیکل نہ چلائی جائے۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، حکم نامے کا اطلاق دو روزکے لیے ہوگا۔


متعلقہ خبریں