نئے گورنر پنجاب کو بھرپور اختیارات دینے کا فیصلہ

پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا، چوہدری سرور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی طرف سے دی گئی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ گورنر پنجاب کے منصب  کی توقعات پر پورا اتریں گے، پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے،  آئینی ذمہ داریوں کے ذریعے صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک بااختیار اور طاقتور گورنر ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی نے انہیں مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں طاقتور اپوزیشن کے مقابلے کے لیے انہیں اس منصب پر لایا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف ان کی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور پنجاب میں آئین کے تحت دیے گئے اختیارات کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔


متعلقہ خبریں