سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے 31 حلف نامے جمع


اسلام آباد: آزاد امیدواروں کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 31  نومنتخب آزاد ارکان  نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے جن میں 7  قومی اور 24 صوبائی اسمبلیوں کے نومنتخب ارکان شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ساتوں نومنتخب آزاد ارکان  قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔

این اے 13 سے صالح محمد ، این اے 101 سے محمد عاصم نذیر، این اے 150 سے سید فخر امام، این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیر علی، این اے 190  سے امجد فاروق اور این اے 205 سےعلی محمد  نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

پنجاب اسمبلی کے 22 آزاد ارکان نے تحریک انصاف جبکہ ایک رکن نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی اور خیبرپختونخوا کے ایک آزاد رکن صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرایا۔

ذرائع کے مطابق 34 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی میں سے صرف پنجاب اسمبلی کے  23 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں