نتائج روکے جانے والے حلقوں کی تفصیلات جاری

این اے 249 ضمنی الیکشن: حتمی نتیجہ روکدیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نتائج  روکے جانے والے حلقوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق مختلف وجوہات کی بنیاد  پر قومی  اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روکے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے 4،  نون لیگ اور گرینڈ  ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے 3،3 ارکان کے نوٹیفیکیشن  روکے گئے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ایم ایم اے کے ایک ایک رکن کا نوٹیفیکیشن روکا گیا۔

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 4،4، سندھ اسمبلی کے 6 جبکہ خیبرپختونخوا  اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 ارکان کے نوٹیفیکیشن روکے گئے۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے گئے ان میں حلقہ این اے 53، این اے 91، این اے 112 اور این اے 215 شامل ہیں۔

نون لیگ کے 2، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے  ایک ایک رکن قومی اسمبلی کے نوٹیفیکیشن روکے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 4 نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن اور 14 نوٹیفیکیشن عدالتوں میں کیس زیرالتوا ہونے کے باعث روکے گئے۔


متعلقہ خبریں