روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتِ حال اور پاکستان و روس کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط کے فروغ اور رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں جانب سے سیکیورٹی سمیت مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روسی وزیر داخلہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا اعتراف
روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
#ISPR Press Release
H.E. Mr. Vladimir Kolokoltsev, Minister of Internal Affairs of the Russian Federation, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi.
During the meeting, both sides discussed matters of mutual interest and the regional security environment, with particular emphasis on strengthening bilateral security cooperation. They underscored the importance of closer institutional linkages and improved coordination between the security institutions of Pakistan and Russia.
COAS & CDF reaffirmed Pakistan’s resolve to deepen its longstanding relations with Russia and expand tangible cooperation in areas of shared interest, particularly in the security domain.
The visiting dignitary appreciated Pakistan’s contributions to regional peace and stability and acknowledged the professionalism and sacrifices of the Pakistan Armed Forces in the fight against terrorism.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 14, 2026
ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔



