اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کل ملاقات ہو گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کل دوپہر 12 بجے ملاقات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کر لیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا جسے انہوں نے آج کے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کر لیا۔
انشاء اللہ کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات… pic.twitter.com/dNcXI83lL8— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) October 1, 2026
ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر
اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی خبر پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سب سے پہلے پاکستان اور اس کا امن و امان ہے۔ صوبے خودمختار ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا جبکہ عوام کی مرضی کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو وفاق کمزور ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اپوزیشن میٹنگ کے بعد میڈیا ٹاک pic.twitter.com/4NaiICAlpk
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) October 1, 2026
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے، سب سے پہلے پاکستان اور اس کا امن و امان ہے۔ ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے تمام تحفظات مشران کے سامنے رکھ چکے ہیں۔


