خراب تعلیمی نتائج پر سرکاری اسکولوں سے جواب طلبی شروع

خراب تعلیمی نتائج پر اسکول ہیڈ ماسٹرز طلب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں خراب تعلیمی نتائج پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے سربراہوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں گے۔

لاہور سے جن تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طلب کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول رحمان پورہ اور گورنمنٹ ہائی سکول شامکے بٹھیاں شامل ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں، سی ڈی جی ہائی سکول شاہدرہ اور رام گڑھ  اسکول کے ہیڈماسٹرز کے خلاف بھی خراب نتائج کی بنیاد پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کےمطابق گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن کے اسکول سربراہ چھ اگست کو پیش ہوں گے۔  فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے اسکول سربراہان سات اگست کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن آٹھ اگست، راولپنڈی ڈویژن نو اور سرگودھا کے اسکول سربراہ دس اگست کو جواب دہی کے لیے پیش ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خراب نتائج کے حامل اسکول سربراہ تحریری وضاحت ساتھ لائیں۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی ڈسپلن اکاؤنٹ ایبلٹی(پیڈا) ایکٹ کے تحت کارروئی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں