لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مضمون شامل کرنے کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کی ملازمتوں اور تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
حکومت کے مطابق اے آئی کی تعلیم سے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات اور اس کے عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہو گی، جبکہ تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتیں بھی بہتر ہوں گی۔
حکام کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کی کمپیوٹر لیبز کو جدید بنانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا انتظام کر کے انہیں مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے قابل بنایا جائے گا۔
EMBRACING THE FUTURE: Punjab Makes Al Mandatory in Public Schools Artificial intelligence introduced as a mandatory subject in public schools across Punjab under new digital reforms. pic.twitter.com/wnAKmacKVA
— PMLN (@pmln_org) August 29, 2026
حکام کے مطابق تعلیمی نظام میں اے آئی کو شامل کرنے سے صوبے میں جدید اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا اور نئی نسل مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت اور چیلنجز کے لیے بہتر طور پر تیار ہوسکے گی۔

