لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ فریقین نے دونوں وزارتوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے لیے ایک منظم طریقہ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے تحت تمام شعبوں میں تعاون اور اہم معاملات پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر اعلیٰ سطحی روابط اور قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور ایڈ ملی بینڈ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں سے آگاہ کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے تعمیری کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, during his official visit to the United Kingdom, held delegation-level talks with British Foreign Secretary Ed Miliband @Ed_Miliband in London today.
The two sides reviewed the full spectrum of… pic.twitter.com/DDtlO30q74
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 27, 2026
ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور معاہداتی ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے افغان سرزمین سے پاکستان کو لاحق دہشت گردی کے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں سے پاکستان کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔
دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مسلسل روابط اور قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی تارکین وطن کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا گیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ موسمیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MishaqDar50 met UK Minister of State Stephen Doughty in London today.
Discussions centred on Pakistan-UK bilateral relations and cooperation in key areas of mutual interest. The Deputy Prime Minister/Foreign… pic.twitter.com/7bHbFAp5y0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 27, 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتی ہے اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اس کا کردار قابل قدر ہے۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا،برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

