خیبرپختونخوامیں 627 سرکاری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سالانہ سروے رپورٹ جاری کر دی۔
سروے رپورٹ کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں 411 جبکہ بندوبستی علاقوں میں 216 اسکولز بند ہیں،226 اسکولز اساتذہ کے نہ ہونے سے بندہیں،66 اسکولز طلبہ کے نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 اسکولز تنازعات اور 11 قبضے کے باعث بند ہیں،111 غیر فعال اسکولوں کے ساتھ شمالی وزیرستان سرفہرست ہے،جنوبی وزیرستان اپر میں 99 اور اپر کوہستان میں 68 اسکول غیر فعال ہیں۔
اسی طرح کرم 53، سب ڈویژن بنوں 45 اور بنوں میں 44 اسکولز بند ہیں،کوہستان لوئر 29، خیبر 27 اور ہنگو میں 16 اسکولز غير فعال ہیں،بٹگرام 13، مانسہرہ 7، ٹانک 6 اور پشاور میں 5 اسکولز بند ہیں۔
سالانہ سروے کے مطابق سوات اور چارسدہ میں 4، 4 جبکہ شانگلہ میں 3 اسکول غیر فعال ہیں،لکی مروت اور نوشہرہ میں 2، 2 اسکولزبند ہیں ،مردان، کرک، کوہاٹ اور صوابی میں ایک ایک اسکول غیر فعال ہے۔
رپورٹ سے متعلق وزیر تعلیم کا مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



