اسلام آباد:کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں بیچ ون کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
منصوبے کے تحت ڈسکوز کے زمین سے متعلق اثاثے حکومت کی ملکیت والی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے، جو ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنظیم نو کے منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نجکاری اقدام ڈسکوز کی فراہم کردہ خدمات کا معیار بہتر بنانے اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نقصانات کم کرنے میں مدد دے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting of the Executive Committee of the National Economic Council (ECNEC) today.
The meeting considered a comprehensive agenda of development projects, including the construction of the… pic.twitter.com/fOMyKbFVIx
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) August 22, 2026
اجلاس میں بتایا گیا کہ تنظیم نو کا منصوبہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جمع کرایا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری نجکاری، سیکریٹری تجارت اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
وزارت خزانہ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسکوز کی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے اور حکومتی نجکاری پالیسی کے تحت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

