وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورۂ جہلم کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دینے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات دی تھیں کہ ان کے دوروں کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
https://t.co/jzNsG72pXe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 8, 2026
ان کے بقول اس واقعے سے ان کی ہدایات کو واضح طور پر نظرانداز کیا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری یا ضرورت سے زیادہ ہوشیاری کے باوجود امتحانات اصل شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے جہلم میں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے تحت 10 نومبر کو ہونے والے کمپیوٹر سائنس کے پرچے ملتوی کر کے 30 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Notwithstanding any acts of foolishness or misplaced over-smartness on part of the district administration, the examinations shall be held strictly in accordance with the original schedule, i.e. Tuesday, 10th November.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 8, 2026
بورڈ نے یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی سفارش پر کیا تھا، جنہوں نے اپنے خط میں بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اسی روز جہلم اور پنڈ دادن خان کا دورہ متوقع ہے، جس کے لیے انتظامی، سکیورٹی اور پروٹوکول کے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان انتظامات کے باعث امتحانات کا بلا تعطل انعقاد مشکل ہو سکتا ہے بصورت دیگر طلبہ اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بورڈ کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں طلبہ کو ممکنہ پریشانی سے بچانے اور وزیراعلیٰ کے دورے کے انتظامات میں سہولت کے لیے پرچے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ بورڈ نے اس سفارش پر عمل کرتے ہوئے صبح اور شام دونوں سیشنز کے پرچوں کی نئی تاریخ 30 نومبر مقرر کر دی تھی۔
بورڈ حکام نے واضح کیا تھا کہ اس کے دائرہ اختیار میں آنے والے دیگر اضلاع میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ تاہم وزیراعلیٰ کے تازہ حکم کے بعد جہلم کے طلبہ بھی 10 نومبر کو اپنے مقررہ امتحانی مراکز میں کمپیوٹر سائنس کے پرچے دیں گے۔
اس سے قبل اکتبور 25 کو بھی مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے پروٹوکول کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی گاڑی استعمال ہونے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
٘معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے مریم نواز نے ایکس پر ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ”تمام ریجنل پولیس آفیسرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر یہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ میرے دورے کی وجہ سے کسی بھی مارکیٹ، دکان، کاروبار یا کسی اور ادارے کو بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں اپنا کام روکنے کرنے کے لیے کہا جائے گا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ
The following message has once again been sent to all RPOs, DPOs, Commissioners and Deputy commissioners:
No market, shop, business, or any other establishment shall be closed or asked to suspend its operations on account of my visit. Similarly, no residential street shall be blocked or sealed, nor shall any restriction be imposed on the movement of residents under the pretext of security arrangements.
Please ensure that all security measures are discreet and do not cause any inconvenience, disruption, or hardship to the general public. These instructions must be followed in letter and spirit. Failing to comply will result in strict action.— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 8, 2026
”اسی طرح، سیکیورٹی انتظامات کے بہانے کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی رہائشیوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد کی جائے گی۔“
