کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 746 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہو گئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ 369 روپے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 317 روپے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے اقساط پر گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا 137 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 495 ڈالر کا ہو گیا۔ جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 3.69 ڈالر اضافے سے 66.90 ڈالر کی ہو گئی۔
