اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ دال میں کچھ کالا ہوا تو نکال دیں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا عمران خان سے متعلق فیصلہ کسی بیک چینل یا سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو کو اگر دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے تو اسے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں اور فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔
انہوں نے بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے ملاقات کو تبدیلی کے بجائے ایک مثبت عمل قرار دیا اور کہا کہ صوبوں کے لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت ہوئی تو اس کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے۔ ان کے علم میں صوبوں کے لیے کوئی نئی ترمیم لانے کی بات نہیں۔
عمران خان کے علاج سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جبکہ عمران خان کی انجیوگرافی نہیں ہوئی اور انہیں دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو ریلیف ملے گا۔ تاہم بنی گالا کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا۔ سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح کمیٹڈ ہے۔
