عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 172 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی یا اضافہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی منڈیوں میں بھی فوری طور پر منتقل ہو جاتا ہے۔
واضح رہے سونے کی قیمتیں نہ صرف عالمی معاشی صورتحال بلکہ مرکزی بینکوں کی پالیسیوں، افراطِ زر کے خدشات اور بین الاقوامی سیاسی کشیدگی سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
