کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک مقدمے سے بری کردیا۔
ملزمہ کے خلاف 2021 میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ وہ مقدمے میں مفرور قراردی گئی تھی۔
دورانِ سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل دو شریک ملزمان پہلے ہی عدالت سے بری ہوچکے ہیں۔ وکیل کے مطابق علی اور فہمیدہ کو 2024 میں بری کیا گیا تھا۔
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ چونکہ شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، اس لیے موجودہ مقدمے میں ملزمہ کو سزا دلوانے کا کوئی امکان نہیں۔
عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی بریت کی درخواست منظور کرلی اور اسے مذکورہ مقدمے سے بری کردیا۔
سینیٹ کمیٹی میں انمول پنکی کے مبینہ سیکیورٹی پروٹوکول پر سوالات، تفصیلات طلب
خیال رہے کہ 12 مئی کوپولیس نے وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتارکیا تھا۔
پولیس کے مطابق کوکین کی مبینہ ڈیلرانمول عرف پنکی کو صبح گارڈن کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتارکیا گیا تھا۔
بعد ازاں انہیں شعبہ تفتیش پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ساتھ سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
