پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح عبور کر لی، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 593 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار439 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 79 ہزار 846 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،311 کی قیمتوں میں کمی اور 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے سرفہرست رہا جس کے 133.907 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 61.849 ملین اور ہسکول پٹرولیم کے 45.032 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
